کالام، گبرال میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو کالام سے منسوب کرنے پر آل کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کا اظہار برہمی۔گبرال میں درمیانی درجے کا سیلاب آیا جس سے فصلوں اور تین گھروں کو نقصان پہنچا، لیکن خبروں میں کالام میں سیلاب بتائی جارہی ہے جس کا کالام سے کوئی تعلق نہیں، کالام کا مین شاہراہ مزید بہتر ہوگیا ہے، اور کالام کے تمام سیاحتی علاقوں مہوڈنڈ، گلیشئر، آبشار، اشو، اتروڑ کی سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے، ان خیالات کا اظہار آل کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ودود اور جنرل سیکرٹری رحمت دین صدیقی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گبرال کالام سے شمال کی طرف کئی کلومیٹر دور الگ یوسی ہے اور ان کی رابطہ سڑک تھل کوہستان کے ساتھ ملتی ہے لہذا گبرال میں سیلاب کو کالام میں سیلاب کی تباہ کاری نہ بتائی جائے تاکہ اس سیاح اس حسین وادی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے سے محروم نہ رہیں۔
714 total views, no views today


