مینگورہ، سوات بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2015کے نتائج کا اعلان 30جولائی 2015بروز جمعرات کو ہوگا،جبکہ ٹاپ 20پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 29جولائی بروز بدھ سہ پہر چار بجے میں کیا جائیگا ۔گزٹ کی کاپیاں سوات بورڈ کے دفتر واقع کوکڑی سے بعوض تین ہزار روپے صبح سات بجے بروز جمعرات 30جولائی 2015کو ستیاب ہونگے ۔پرائیویٹ طلباء و طالبات اپنی ڈی ایم سی بمعہ پرویژنل سرٹیفیکیٹ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز سے حاصل کرسکیں گے ۔ریگولر طلبا ء و طالبات کی ڈی ایم سی ان کے متعلقہ سکولوں کے بااختیار نمائندے سوات بورڈ کے سیکریسی سیکشن سے اتھارٹی لیٹر پر وصول کرسکیں گے ۔
750 total views, no views today
Comments


