کبل، سوات پولیس کا پولیس پر ظلم،کانسٹیبل دوران ڈیوٹی درد اٹھنے سے چار گھنٹے تڑپتا رہا،متعلقہ افسر نے ہسپتال پہنچانے سے صاف انکار کیا ،دوست نے خطرناک حالت میں کبل پولیس سٹیشن پہنچا دیا ان خیالات کا اظہار شاہ ڈھیرئی پولیس سٹیشن میں تعینات سپیشل پولیس فورس اہلکار صدیق احمدنے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب 12بجے کے قریب دوران ڈیوٹی پیٹ میں شدید درد آیا جس کی اطلاع اور ہسپتال پہنچانے کے لئے ایس ایچ او نور باز خان کو آگاہ کیا گیا
لیکن انہوں نے مدد اور ہمدردی کے بجائے پولیس موبائیل استعمال کرنے سے صاف انکار کردیا جس کی وجہ سے چار گھنٹے تک پولیس سٹیشن میں تڑپتا رہا بعد میں ایک دوست نے موٹر سائیکل پر کبل پولیس سٹیشن پہنچا دیا کبل پولیس نے فوری طور پر کبل اور بعد میں سیدو ہسپتال منتقل کیا انہوں نے حکام بالا سے عاجزانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کے اہلکار بھی انسان ہیں جنکو ہمیشہ حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لہذا افسران کو سپیشل پولیس فورس کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ پائی جانی والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
348 total views, no views today


