کالام،سوات کے سیاحتی علاقوں کالام مٹلتان میں درختوں کی کٹائی کیخلاف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، سوات نیوز ڈاٹ کام کے رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیاز حسین شاہ کالام پہنچ گئے ، جہاں پر انہوں جنگل میں کٹائی والا متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا، اور موقع پر فوری طور پر انکوائری اور تحقیقات کے احکاما ت جاری کرئے ،
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین شاہد خان ، ڈی ایف او فارسٹ
سلیم مروت ،تحصیلدار کالام سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالام جنگلات کی کٹائی اور قیمتی درختوں کی تراشی میں ملوث افراد کو سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ڈی سی نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کو کاروائی کے لیے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا ،انہوں نے جنگلات کٹائی کی نشاندہی پر میڈیا نمائندوں کا بھی شکریہ داکیا
663 total views, 1 views today