مینگورہ، مینگورہ شہر میں دودھ فروشوں نے مرضی کے نرخ مقررکرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے،اس وقت مینگورہ کے حاجی باباچوک،مین بازارچوک،نشاط چوک،گرین چوک اوردیگر اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر دودھ کی بڑی بڑی دکانیں قائم ہیں جہاں پر انتہائی پتلادودھ من مانے نرخوں پر فروخت ہورہا ہے،اس حوالے سے مقامی لوگوں نے کہاہے
کہ یہاں پر کاروبار ی لوگوں کی کی جانب سے کھلے عام لوٹ مارکا سلسلہ جاری ہے مگر ان کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں،دیگر کاروباریوں کی دیکھا دیکھی دودھ فروش بھی ناجائز منافع خوری کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں جو ناقص دودھ کو مرضی کے نرخوں پر فروخت کررہے ہیں،ان حلقوں نے کہاکہ لوٹ مار کا یہ بازار ایک عرصہ سے گرم ہے مگر محکمہ فوڈ والوں نے تاحال اس طرف توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ہے،مقامی حلقوں نے حکام سے مینگورہ میں زائد وناجائز منافع خوری میں ملوث دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
814 total views, 1 views today