سوات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات محمد طارق سہیل نے کہا ہے کہ بینج اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور دونوں کو قانون کی بالادستی کیلئے کام کرنا چاہیں ،ڈسٹرکٹ بار روم سوات میں ترقی پانے والے تبدیل ہونے والے ججوں کے اعزاز میں وکلاء برادری کی جانب سے دئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کے وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی کیلئے کام کیا ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ بھی ایسا ہی کرینگے انہوں نے کہا کہ سوات کے وکلاء کی جانب سے کوجو ڈیشری کے ساتھ جو تعاون کیا جارہا ہے وہ قابل تعریف ہے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر شمشیر علی خان میر خانخیل ،تبدیل ہونے والے ججز حسن بانو ،فہد خان اور محمد جمیل نے بھی خطاب کیا ۔
772 total views, no views today


