سوات، انتظامیہ کے جانب سے دریائے سوات میں نہانے پر پابندی کے باوجود نہانے کا سلسلہ جاری ہے،کئی مقامات پر دریا سے ریت بھی نکالا جارہا ہے،انتظامیہ احکامات کو عملی طور پر لاگو کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت دریائے سوات میں نہانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔سوات میں ممکنہ سیلاب کے اطلاعات کے پیش نظرڈی سی سوات نے کالام سے لیکر لنڈاکے تک دریا میں نہانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے مگر اس کے باوجود دریائے سوات میں نہانے کا سلسلہ جاری ہے،مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
702 total views, no views today
Comments


