کالام میں فیسٹول سے پہلے ہوٹلوں میں کمروں کے ریٹ وضع کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کالام میں ہوٹلوں میں کمروں کے کرائے وضع کرنے کے احکامات پیر کے روز کالام کے صحافیوں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے جاری کئے، اس موقع پر ڈی سی سوات نے اے سی بحرین کامران خان کو ہدایت جاری کردی اور ہوٹلوں کے ریٹ وضع کرنے کے احکامات جاری کئے، کالام میں سوات سٹوری کے نمائندے ایچ ایم کالامی نے بتایا کہ سوات سمر فیسٹول گیارہ اگست سے شروع ہو رہا ہے جس کے لئے ہوٹل مالکان پر تول رہے ہیں اور گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال بھی سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بندوبست کیا جارہا ہے، اس سے پہلے کہ کالام کے ہوٹل مالکان من مانے نرخ مقرر کرتے ڈپٹی کمشنر سوات نے پہلے ہی سختی سے ہدایت جاری کردی کہ جو ریٹ انتظامیہ مقرر کرے گی اسی کے حساب سے سیاحوں کو کمرے دئے جائیں گے اور ذیادہ ریٹ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
658 total views, no views today


