مینگورہ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے خبردار کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات کی آڑ میں کسی کو قومی املاک مسمار کرنے کی اجازت نہیں دینگے اس حوالے سے ہم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ہمیں توقع ہے کہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ دیگا ، ہم نے حکم امتناعی بھی حاصل کیا ہے ہم ناجائز تجاوزات کے حق میں نہیں بلکہ ناجائز طریقے سے املاک گرانے اور مسمار کرنے کے خلاف ہیں ، ہم نے پہلے بھی ناجائز تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کا ساتھ دیا اب بھی ناجائز تجاوزات کے خلاف ہے ، ہم ملاکنڈ ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ اس حوالے سے دو مہینوں تک مذاکرات کرکر کے تھک گئے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کیساتھ متعدد اجلاسوں میں گھنٹوں مذاکرات کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا اور نہ انہوں نے صحیح طریقے پر تجاوزات کی تشریح کی ہے اس بات پر بضد ہے کہ ایف ایچ اے نے 66 فٹ روڈ این ایچ اے کو حوالہ کیا ہے ہم اسے 66 فٹ تک پہنچائیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسٹیٹ کے دور کی سڑکیں اپنے حالت پر قائم و دائم ہیں اور کسی نے بھی سرکاری سڑک کی حدود میں تجاوز نہیں کی ہے اگر این ایچ اے روڈ کو اس حد تک پہنچانا چاہتی ہے تو بے شک رحیم آباد کے بائی پاس کو چوڑا کیا جائے شہری آبادی میں ہم کسی صورت این ایچ اے کی مداخلت کو برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے واضح کیا کہ اگر شہر ی حدود میں ہم دونوں اطراف کی دکانیں مسمار کرے تب بھی این ایچ اے کی مقرر کردہ پیمائش پورا نہیں ہو سکتا اس لئے ہمارا جائز موقف ہے کہ این ایچ اے رحیم آباد کے بائی پاس کو چوڑا کرکے ٹریفک سے متعلق مسائل حل کرنے کو ترجیح دے ، مقامی انتظامیہ فریق بھی ہے اور ثالت بھی ۔ لہذا ہم نے اپنے جائز موقف کیلئے وکلاء پینل ممتاز قانون دان شیر محمد خا ن ایڈوکیٹ اور اورنگزیب لالا ایڈوکیٹ کے ذریعے ہائی کورٹ کا رُخ کرکے انصاف کے حصول کی کوشش کی ہے تاکہ عدالت فریقین کا موقف سن کر انصاف پر مبنی فیصلہ سنا سکے ،انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں جن لوگوں کو این ایچ اے کی جانب سے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اصل میں ان لوگوں کے ساتھ اپنے املاک کی قانونی دستاویزات موجود ہیں لیکن حکومت اور این ایچ اے بھی اپنی حدود کے حوالے سے دستاویزات پیش کرے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے حدود کی نشاندہی کرے ہم اُن کے حدود کے تعین کے بعد ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن تجاوزات کی آڑ میں لوگوں کے املاک کو مسمار کرنے کیلئے ہر گز تیار نہیں ، مقدمے کی نمائندگی میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان اور مالکان دکانات کی جانب سے حاجی فرید شامل ہیں ۔
734 total views, no views today


