مینگورہ، لاہور کی سماجی تنظیم درویش کابینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن گرین ٹاون لاہور کی طرف سے ضلع سوات کے معروف صحافی اور سوات پریس کلب کے سینئر ممبر شیرین زادہ کو ایوارڈ سے نوازہ گیا ، تقریب سوات پریس کلب میں منعقد کی گئی ، جسمیں درویش کابینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن گرین ٹاؤن کی مجلس عاملہ کے اراکین اور سوات ریس کلب کے سینئر ممبر ز نے شرکت کی ، تقریب سے شیرین زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درویش کابینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سوات پریس کلب کے صحافیوں کی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے مجھے جس محبت او ر ایوارڈ سے نوازا ،اس کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ، یہ ایوارڈ صرف میرا نہیں بلکہ یہ سوات کے تمام صحافیوں کا ہے ، تقریب سے سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے درویش کابینہ ویلفیئرفاؤنڈیشن لاہور کے معاون خصوصی شاہد محموداور تمام مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا اور دیگر اداروں کی توجہ بھی اس جانب مبزول کی کہ وہ بھی سوات کے امن ، سیلاب اور سوات کی سیاحت کے حوالے سے میڈیا کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ، درویش کابینہ ویلفیئرفاؤنڈیشن کے روح رواں اور معاون خصوصی شاہد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یو ں تو سوات کے تمام صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے ، جنہوں نے سوات اپریشن اور سیاحت کے حوالے سے بھر پور اور موثر کردار ادا کیا ، جن میں ایک نما یاں کردار شیرین زادہ کا تھا ، جن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے درویشن کابینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ، اج کی یہ تقریب اس مقصد کیلئے منعقد کی گئی ،، شاہد محمود نے مستقبل میں بھی اس قسم کے ایوارڈ ز دینے کے عزم کا اظہار کیا ، تقریب کے اخر میں سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق نے درویش کا بینہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ درویشن کابینہ کا ایوارڈ مکمل طور پر میرٹ پر دیا گیا ہے ، جس کیلئے شیرین زادہ مبارکباد کے مستحق ہیں ، تقریب کے اختتام پر درویش کابینہ ویلفیئرفاؤنڈیشن کے صدر سید اصف بخاری نے شیرین زادہ کو ہار بہنایا ، شیرین زادہ کو درویش کابینہ کے روح روں شاہد محمود ، صدر سید آصف بخاری ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت بلال ، چیئرمین سوات پریس کلب رشید اقبال اور چیف ارگنائیزر غلام فارق کے ہاتھوں دو ایوارڈز دیئے گئے ، درویش کابینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر آصف بخاری ، سینئر نائب صدر اللہ دتہ غریب نواز ، جنرل سیکرٹری شیخ ندی، سیکرٹری اطلاعات پروفیسر اختر مرزا کے علاوہ سوات پریس کلب کے ممبران شہزاد عالم ، پرویز عالم پاپا ، صدر حضرت بلال ، چیئرمین رشید اقبال ، چیف ارگنائزر غلام فاروق ، فضل خالق اور محمود رفیق بابو ں بھی موجود تھے ۔
756 total views, no views today


