مینگورہ،سوات میں ریٹائرڈملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین پلے کارڈوبینرزاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر آل پاکستان پنشنرایسوسی ایشن کے صدر فضل معبود،ڈاکٹر محمدحسن اوردیگر نے کہاکہ مہنگائی کے اس دورمیں موجودہ پنشن میں گزارہ کرنا مشکل ہے ،ہم نے زندگی کازیادہ ترحصہ سرکاری ملازمتوں میں گزارکرملک وقوم کی خدمت کی ہے
مگر ہمیں اس کا وہ صلہ نہیں مل رہا جس کے ہم مستحق ہیں،انہوں نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کم اورمراعات صفر ہیں جس کی وجہ سے انہیں مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہے ،ہم نے باربار اپنے مطالبات حکومت تک پہنچائے مگر کسی نے بھی ان پر غورنہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی مناسبت سے پنشن میں تین سوفیصدتک اضافہ کرنے سمیت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس اورنیشنل بنک میں پنشن کے حصول کا طریقہ کارآسان بنایا جائے جبکہ فیڈرل سروسزٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں ریٹائرڈملازمین کیلئے تمام الاؤنسزپنشن میں شامل کئے جائیں،اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمتوں میں تیس فیصدکوٹہ مختص کیا جائے جبکہ بلوچستان کی طرح دیگر صوبوں میں بھی پنشنرزکو غیرمشروط گروپ انشورنس سکیم سے نوازاجائے اورساتھ ساتھ بزرگ پنشرزکیلئے حج کوٹہ ،عیدیں اوررمضان الاؤنس منظورکیاجائے ،انہوں نے کہاکہ اگر ریٹائرڈملازمین کے مطالبات پرجلد ازجلد غورنہ کیا گیاتو احتجاج کا دائرہ کاربڑھانے پرمجبورہوجائیں گے۔
522 total views, no views today


