مینگورہ، جمعیت علماء اسلام شانگلہ کے ضلعی امیر پر عدم اعتماد کا معاملہ،سیدوشریف میں جے یو آئی کے منتخب کونسلروں کا اہم اجلاس،تحریک عدم اعتماداورمسلم لیگ کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور،آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیدوشریف میں علماء اسلام کے نومنتخب کونسلروں کااہم اجلاس منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جے یو آئی شانگلہ کے ضلعی امیر کیخلاف عدم اعتمادکی جو تحریک چلی ہے اس کی اصل وجہ جماعتی کارکنوں کے پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ اتحادپر تحفظات ہیں،انہوں نے کہاکہ عدم اعتمادکے بعد ضلعی امیر کے جماعتی اختیارات معطل ہوکر جنرل سیکرٹری کو منتقل ہوئے ہیں جس کے بعدہم نے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی اورمتفقہ فیصلے کے مطابق مولانا جمشیدعلی اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد برقرار رکھے یا جماعت کے مفادکسی اوراتحادمیں ہے ،شرکاء نے کہاکہ ہم پارٹی ورکرزکے جذبات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوراورہرفیصلہ میں ان کی رائے کو مقدم رکھا جائے گا،انہوں نے کہاکہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاداوراتفاقکی فضاء قائم رکھتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کی پیغام کو گھر گھر اورہرفردتک پہنچانے کی مہم میں مزید تیزی لائیں،اس موقع پر انہوں نے مولاناجمشیدعلی کی سربراہی میں شوکر علی کونسلرچکیسر،مولانافضل خالق کونسلرڈھیرئی،مولاناعبدالوہاب امیرسب ڈویژن پورن،حاجی طیب خان کونسلرکوزکانا،محمدیارخان ڈپٹی جنرل سیکرٹری شانگلہ،مولانا عبدالماجد کونسلرمارتونگ اورحاجی گل محمدضلعی کونسلرکوڑمنگ پرمشتمل آٹھ رکنی کمیٹی کااعلان کردیا جنہوں نے عہد کیا کہ وہ شانگلہ میں جے یو آئی کے مفادکو مدنظررکھتے ہوئے ضلعی اورتحصیل حکومتوں میں بڑے عہدے حاصل کرنے کی بھرپوراندازمیں کوشش کریں گے۔
811 total views, no views today


