کانجو ، سوات ، اے این پی کے با نی ضلعی صدر اور بزرگ رہنما عبد الر شید خان ( عرف ڈھیر ی خان ، خان با با) جمعہ کے روزڈھیر ی با با جی قبرستان میں سپردخا ک کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطا بق سوات عوامی نیشنل پا رٹی کے با نی ضلعی صدر اور بزر گ رہنماعبد الر شید خان ( عرف ڈھیر ی خان ، خان با با) 94سا ل کی عمر میں جمعرات کی شب بقضا ئے الہی وفات پا گئے جس کی نما ز جنا زہ میں مختلف مکا تب فکر کے لو گ اور مختلف سیا سی جما عتوں کے قا ئد ین نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔ نما ز جنا زہ میں عوامی نیشنل پا رٹی کے مر کزی جنرل سیکر ٹری میاں ا فتخار حسین ، سا بق صوبا ئی وزراء وا جد علی خان ، حسین احمد کانجو ،ایم پی اے سیدجعفر شا ہ ،ضلعی کونسلر فیا ض خان ، تحصیل کونسلرانجینئرحنیف خان، سا بق ایم پی اے وقار خان ، سا بق ایم این اے حا جی خالق داد خان ،پی پی سوات کے صدر سلیم خان اور صو بہ بھر سے سیا سی و غیر سیا سی لو گو ں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔ مر حو م عوامی نیشنل پا رٹی ضلع سوات کے جنر ل سیکر ٹری اور سا بق ایم پی اے رحمت علی خان ، سابق ایم پی اے شہید ڈاکٹر شمشیر علی خان ، خور شید خان، عبد الو کیل خان اور شو کت علی خان کے والد صا حب تھے ۔ جبکہ مرحو م پی ٹی آئی سوات کے جنرل سیکر ٹری سعید خان آ ف ڈھیر ی ، اے این پی کے رہنما ذہین خان ، شمس الد ین خان کے چچا تھے ۔ فا تحہ خو انی ڈھیر ی میں میں ان کی رہا ئش گا ہ پر ہو رہی ہے۔
748 total views, no views today


