کبل، پولیس سٹیشن شاہ ڈھیرئی کے زیر اہتمام دیولئی میں ہفتہ شہدائے پولیس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایچ او شاہ نور باز خان،انچارج پولیس چوکی دیولئی سلیم خان،ضلعی کونسلر عبد المالک ،سابق ناظم شوکت خان،تحصیل کونسلر محمد صالح،اختر علی خان سمیت پولیس کے جوانوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قیام امن کے خاطر جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس شہداء کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس کے جانباز افسران و سپاہیوں نے دہشت گردوں کے آگے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی جس کے بدولت آج سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم ہے انہوں نے یقین دلایا کہ کشیدہ حالات کے بعد عوام کا پولیس پر اعتماد مزید پختہ ہوگیا ہے انشاء اللہ مستقبل میں بھی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر عمائدین علاقہ نے مرکزی و صوبائی حکومت سمیت پولیس کے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتہ شہدا ء منانے سمیت ورثاء کے لئے معقول معاوضہ دینے کا بھی اہتمام کریں آخر میں شہداء کے یاد میں ریلی بھی نکالی گئی جہاں پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پولیس شہداء کے حق میں نعرے درج تھے دیولئی بازار سے گزرتے ہوئے ریلی شرکاء نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔
650 total views, no views today


