کبل، تحصیل کبل سورے شریفے میں ڈائنا گاڑی کھائی میں گر گئی،ڈرائیور شدید زخمی،ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل توتانوبانڈئی کے علاقہ سورے شریفے مدار بانڈہ کے مقام پر ڈائنا گاڑی تقریبا 300فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور مومن خان ساکن سرسینئی شدید زخمی ہوا جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ مومن خان پاپڑ کا کاروبار کرتا تھا جو ذاتی ڈائنا میں پاپڑ بیچنے پہاڑی علاقہ گیا ہوا تھا زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
902 total views, no views today
Comments


