مینگورہ،موسم بہار کی موسلا دھار بارش شروع ہوتی ہی میونسپل کمیٹی کے دعوے کھلے ثابت ہوگئے، بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر کے تمام سڑکیں تالاب بن گئے ہیں، شہر کے تمام محلوں، اہم چوراہوں، اورسڑکوں پر چلنا محال ہوگیا ہے، موسم بہار کی پہلی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر بھر کے تمام سڑکوں اورگلی کوچوں میں موجود تمام بند ندی نالیوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا ہے
،جس نے میونسپل کمیٹی کے دعووں کو غلط ثابت کردیا ہے،سڑکوں ، گلی کوچوں میں پیدل چلنے والے گندے پانی میں گزرتے رہے، عوامی حلقوں نے تبدیلی کے نام پر حکومت کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندگی اٹھانے پر زور دیں اور شہر کو گند سے صاف جبکہ ندی نالیوں کی بروقت صفائی کی جائے تاکہ موسم بہار کے بارشوں میں مزید عوام کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
462 total views, no views today


