بریکوٹ، علاقہ شموزئی میں مختلف مساجد ،مدرسوں میں سوات کے پولیس شہدا کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔ملک میں امن وامان کی بحالی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ شموزئی کے مختلف مساجدوں کے علاوہ مدرسہ دارلعلوم چونگئی،دارالعقرآن زرخیلہ،مدرسہ ابو شر زرخیلہ،مدرسہ حنیفہ تیرنگ میں پولیس شہدا کے درجات بلند کرنے کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔تھانہ شموزئی ایس ایچ اواختر علی نے علاقہ شموزئی میں شہدا کیمپ کا انعقاد کیا ہے ۔کیمپ میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیمپ کو مختلف مکاتب فکر لوگ دورہ کرتے ہیں اور وہاں پر موجود رجسٹر ڈ میں شہدا کو بہترین الفاظ میں اپنے تاثرات لکھتے ہیں۔وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سوات پولیس نے جس مردانگی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ان سپوتوں کی یہ قربانیاں ضائع نہیں گئیں اور آج سوات میں جو امن قائم ہے ان شہدا ء کی وجہ سے ہے ۔سوات کے عوام اپنے ان شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ سوات کے عوام زندہ ہیں اور زندہ قومیں شہیدوں کو نہیں بھوالتی بلکہ اپنے شہیدوں پر فخر کرتے ہیں ۔
696 total views, no views today


