سوات، سوات پختو ادبی نڑیوالہ جرگہ کے مرکزی دفتر میں اہم اجلاس،روح الامین نایاب چیئرمین منتخب،اجلاس میں جرگہ کے اہم ممبران سمیت کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ،گزشتہ روز سوات پختو ادبی نڑیوالہ جرگہ کے مرکزی دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں جرگہ کے اہم ممبران سمیت کارکنوں نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر روح الا مین نایاب چیئرمین،بخت زمین زمین وائس چیئر مین،اکبر علی صباؤن مرکزی صدر جبکہ ریاض امجد حیران جنرل سیکرٹری چن لئے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرگہ کے بانی بخت زردریاب دولت خیل نے کہا کہ روایات سے اگاہی کیلئے جرگہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ،خصوصاًنوجوان نسل کو پشتو روایات سے اگاہی وقت کی ضرورت ہے نئے عہدیدار اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے اور حسب سابق اپنے تمام صلاحیتوں کو پختون قوم اور روایات کیلئے بروئے کار لائیں گے،اس موقع پر مشاعرہ کا اہتمام بھی ہوا جس میں فیض علی فیض،شمش الاقبال شمس ،ارسلا ن قلندر،مختار،فضل واحد اور دیگر شعرا نے اپنے کلام پیش کئے،موقع پر موجود م تکافل کمپنی کے منیجر اور مقامی سکول کے پرنسپل بیدار خان سوات پختو ادبی نڑیوالہ جرگہ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا،سوات پختو ادبی نڑیوالہ جرگہ کے ارگنائزر فضل حمید نے نومنتخب چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران پختو ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے میں کوئی کمی نہیں انے دینگے۔
1,020 total views, no views today


