مینگورہ ، جنگ ہو یا امن پولیس جوانوں نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، پولیس جوانوں پر ہمیں فخر ہے ، سوات میں امن کی بحالی میں پاک فوج کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، ان خیالات کا اظہار آر پی او ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے پولیس لائن کبل میں پولیس جوانوں کی خون عطیہ دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا , سوات کے پولیس جوانوں نے کبل پولیس لائن میں فرنٹئیر فاؤنڈیشن بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے لگائے گئے کیمپ میں تھیلیسیمیا اور ہمیوفلیلیا کے غریب اور نادار بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا ، سوات میں 200 کے قریب تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریض موجود ہیں ، جس کیلئے روزانہ فرنٹئیر فاؤنڈیشن کے اہلکار سوات کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگاتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار فرنٹئیر فاؤنڈیشن بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے برانچ ڈائریکٹر رحمت علی نے کیا، انہوں نے واضح کیا کہ اس فلاحی ادارے کے بنیاد صاحب زادہ عبدالحلیم نے رکھا اور اب تک پورے صوبے میں تین برانچ قائم ہے جو پشاور ہائی کورٹ اور سوات میں کام کررہے ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ عطیہ شدہ خون انسانیت کی بنیاد پر غریب نادار اور مستحق معصوم بچوں کی زندگی بچانے کیلئے فراہم کیا جارہا ہے اور اب تک ہمارے ادارے میں 200 کے قریب غریب اور مستحق بچے داخل ہیں ،انہوں نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے جذبے اور انسانیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن پولیس جوان انسانیت کے فلاح اور بقاء کیلئے جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ، انہوں نے سوات کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور تھیلیسیمیا ہیمو فیلیا کے معصوم مریضوں کے قیمتی زندگی بچانے کیلئے خون کا عطیہ دے، اس موقع پر آر پی او آزاد خان نے پولیس جوانوں کے ہمراہ خون کا عطیہ دیا ، انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن پولیس جوان کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، سوات میں امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے اور ان تمام شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں نے آج غریب اور نادار مریضو ں کیلئے خون کا عطیہ دیگر انسانیت کا بول بالا کردیا ہے ، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمذکر شاہ خان ، ڈی ایس پی کبل حسین بادشاہ خان اور آر آئی غلام صاد ق بھی موجود تھے ۔
578 total views, no views today


