کبل، سوات دیولئی پولیس کی کارروائی،سلیپران کی سمگلنگ ناکام ،پاپڑ میں چھپائے گئے سلیپران بحق سرکار ضبط ،فارسٹ ایکٹ کے مطابق جرمانہ عائد، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دیولئی پولیس چوکی انچارج سلیم خان نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے دیولئی قبرستان کے مقام پر پاپڑ سے بھری سوزوکی نمبرPSMB 3741کی تلا شی کے دوران 12عدد سلیپران برآمد کئے اور موقع پر فارسٹ بلاک آفیسر لیاقت کو مطلع کیا جنہوں نے فارسٹ ایکٹ کے مطابق برآمد شدہ سلیپران بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے ملزمان محمد شان ولد مخروش اور حضرت علی ولد حنیفہ ساکنان منگورہ پر 25ہزار ایک سو روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا ۔
770 total views, no views today
Comments


