مینگورہ، پی ٹی آئی کے کا رکنوں نے ایم پی اے فضل حکیم کا من پسند فیصلہ مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف مینگورہ سٹی کے کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل گلکدہ سے نومنتخب تحصیل کونسلر زاہد خا ن (بازخان) تحصیل چیئرمین کے لئے موزون امیداوار ہے۔باز خان کو تحصیل بابوزئی چیئر مین کاٹکٹ دی جائے۔کارکنوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ تحصیل بابوزئی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تحصیل چیئرمین سیٹ پر اختلافات سامنے آگئے۔مینگورہ تحصیل سیٹ کو ایم پی اے فضل حکیم اپنے سالے کو دینے کے لئے کافی عرصہ سے سرگرم ہے۔جس پر مینگورہ شہر کے کارکنان ناراض ہے ۔کہ ایم پی اے اپنے خاندان کے علاوہ کسی کو تحصیل سیٹ دینے کے لئے تیار نہیں۔جس پر کارکنان پی ٹی آئی ناراض ہے۔مینگورہ شہر کے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مینگورہ تحصیل بابوزئی چیئر مین کا ٹکٹ گلکدہ یونین کونسل کے نو منتخب کونسلر زاہد خان (بازخان) کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
736 total views, no views today


