مینگورہ، تحصیل کبل علاقہ اخون کلے سے تعلق رکھنے والے حسن صالح نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء ہوں اور اب تک اس مرض پر لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں لیکن اب گزارہ مشکل ہوگیا ہے ، کام کاج بھی نہیں کرسکتا ،میرا کوئی بھائی نہیں اکیلا آدمی مشکل سے اپنے گھر بار کو چلا رہوں مخیر حضرات مدد کریں انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء ہوں ، خون کی کمی کی وجہ سے کام کاج سے قاصر ہوں ، گھر میں تین بٹیا ں ہیں ، علاج کے سلسلے میں سیدوشریف ، پشاور ، اسلام آباد اور لاہور جاچکا ہوں ، علاقے کے لوگوں نے کافی مالی امداد کی ہے لیکن اب گزارہ ممکن نہیں، بہت ،مشکل کے زندگی گزار رہا ہوں ، خالی گھر لوٹ کر بچوں کو دیکھ کر مشکل میں پڑجا تا ہوں ،میرے تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ مالی امداد کرکے میرے اور گھر والوں کی زندگی آسان بنادیں ، اگر کوئی بندہ میرے ساتھ مدد کرنا چاہتا ہے تو اس نمبر پر رابطہ کریں 0347-9695732 ۔
670 total views, no views today


