کبل، ٹی ایم اے کبل کا بازار پر چھاپہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر کباب فروشوں سمیت متعدد دوکاندار کو بھاری جرمانے،عوام کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایم اے کبل کے سینیٹری سپروائزر اختر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کبل بازارپر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر کباب فروشوں سمیت گندگی پھیلانے کے جرم میں متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال نے کہا کہ ٹی ایم اے کبل بازاروں کے صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس حوالے سے جملہ اہلکار سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے تاہم گندگی پھیلانے والوں کے خلاف وقتا فوقتا کارروائیاں جاری رہینگے ٹی ایم اے کبل کے کارروائی کو اہلیان علاقہ نے بے حد سراہتے ہوئے سینیٹری سپروائزر اختر اقبال اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کی ۔
642 total views, no views today


