سوات، ہفتہ شہداء کے موقع پر شھداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تھانہ سیدوشریف کے قائم کردہ کیمپ میں ممبران اسمبلی ،سرکاری وغیر سرکاری افراد کے آمد کا سلسلہ جاری ،شہدا ء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،پولیس کے مطابق شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع بھر کے طرح سیدوشریف پولیس اسٹیشن کے زیر اہتمام اللہ چوک سیدوشریف میں بھی ایک کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں اب تک ممبران صوبائی وقومی اسمبلی کے علاوہ ڈاکٹرز ،سول سوسائٹی کے افراد اور مختلف طبقہ فکر کے لوگو ں نے کیمپ کا دورہ کیا ہے اور اب بھی لوگوں کے امد کا سلسلہ جاری ہے لوگ کیمپ آکر نہ صرف شہدا ء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلکہ وہ تاثرات کے لئے رکھے گئے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کرارہے ہیں ضلع کے دیگر کیمپ کے برعکس اس کیمپ کو اسلئے زیادہ پزیرائی حاصل ہے کہ یہاں سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ طلباء اور سرکاری افیسرز بھی بڑی تعداد میں آکر شہداء کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔
مینگورہ، صوبے کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں ہائیڈروورکرزیونین کے زیر اہتمام یوم شہدائے واپڈامنایا گیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز واپڈاملازمین نے پلے کارڈاوربینرزاٹھاکرسرکل آفس سے سوات پریس کلب کے واک کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین کے چیئرمین عمرعلی باچااوردیگر نے کہاکہ واپڈاملازمین دن رات قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں اورڈیوٹی کے دوران اب تک ہمارے سینکڑوں ملازمین یا تو شہیدہوئے اوریا جسم کے مختلف اعضاء سے محروم ہوکر عمربھرکیلئے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبورہوچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ واپڈاملازمین کے پاس حفاظتی آلات نہ ہونے کے برابر ہیں وسائل اورآلات کی کمی ،ذہنی وسیاسی دباؤ اورحفاظتی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ملازمین بھائی جان لیواحادثات کا شکار ہورہے ہیں،انہوں نے حکومت سے سٹاف کی کمی دور کرنے سمیت ضروری آلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا جبکہ آخر میں شہدائے واپڈاکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
بریکوٹ، سوات پولیس شہداء کی یاد میں بریکوٹ بازار میں منعقدہ کیمپ میں سیاسی شخصیات کے علاوہ بازار تاجر برادری کا آمد کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے ۔مختلف سیاسی شخصیات کی طرف سے رجسٹر ڈ میں ان کو خراج تحسین اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں یاد کردیا۔سوات پولیس دیگر علاقوں کے پولیس کے لئے ایک اعلیٰ نمونہ ہے ۔سوات کی تاریخ پولیس شہدا ء سے بھر پڑی ہے اور ہمیں اپنے پولیس جوانوں پر فخر ہے کہ ائندہ بھی وہ سینوں پر گولیاں کھائیں گے مگر اپنے اصولوں اور ملک کی بقاء پر کوئی سمجھونہ نہیں کریں گے ۔آج سوات کے لوگ ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے سوات میں اپنی زندگی گذار رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطا بق ہفتہ پولیس شہدء کے کمیپ میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتیب فکر کے لوگوں کا ہجوم رہا ہے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل درویش خان ،ایس ایچ اوبشیر خان،،انچارج چوکی وکیل محمد،حضرت ولی خان ،ارزو مند خان کے علاوہ سیاسی شخصیات میں پی ٹی آئی سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،قومی وطن پارٹی پی کے 81سینئر نائب صدر اور ولیج کونسل نجیگرام ناظم فضل ودود باچہ ،پی ٹی آئی سابق وارڈ ضلعی کونسل امیدوار سجاد علی ،جنیداقبال ،شیرعلی خان کے علاوہ کثیرتعداد میں لوگ موجود تھے ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوات پولیس نے سوات کے مخدوش صورت حال کے دوران جو قربانیاں دی ہیں وہ سوات کے عوام تامرگ دم تک یاد رکھیں گے ۔سوات پولیس نے عوام کے تحفظ اور اپنی سرزمین کو نا پاک قدموں سے بچانے کے لئے اپنی جانوں تک قربان کردیا مگر دہشت گردوں کے سامنے نہ جھکے ۔ڈی ایس پی درویش خان نے کہا کہ عوام نے جس طرح ہمیں پیار دیا پولیس فورس ان کی اس محبت کو کھبی بھی فراموش نہیں کریں گے ۔اب بھی ہمارے ارادے مظبوط ہیں اور انشاء اللہ سوات پولیس عوام کے اعتماد کو کھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچا ئے گی۔
566 total views, no views today


