بریکوٹ، علاقہ نویکلے میں غریب چرواہے کو حالیہ سیلاب نے گھر سے محروم کردیا ۔خیموں میں رہنے پر مجبور حکومت سے امداد کی اپیل ،متاثر ہ خاندان کے سربراہ اکبر خان نے اخبار ی نمائندوں سے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دنوں تیز بارشوں کی وجہ سے پہاڑی نالہ بپھر گیا اور میرا گھر جس میں جو بھی قیمتی سامان تھا سیلابی ریلے میں بہہ گیا ۔اسی رات ہم نے مسجد میں پناہ لے کر اپنے جانوں کو بچایا اور چھوٹے بچوں کے ساتھ خیموں میں رہتا ہوں ۔صوبائی حکومت میرے ساتھ مدد کریں تاکہ میں دوبارہ اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ اپنے گھر میں باقی زندگی گذارنے کا قابل ہوجاؤں ۔
614 total views, no views today
Comments


