مینگورہ سوات ٹورزم اینڈ ٹریڈ فیسٹول2015پاکستان آرمی ، حکومت خیبر پختونخواہ اور سوات کی عوام کے باہمی اشتراک سے منایا جائے گا۔ فیسٹول کے انعقاد کی تاریخ 11سے 14اگست رکھی گئی تھی لیکن چترال میں حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث چترال کی عوام سے اظہار یکجہتی اور سوات میں موسم کی خرابی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیسٹول کی تاریخوں کو کچھ دنوں کے لیے آگے بڑھادیا گیاہے۔نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔اس فیسٹول سے ہونے والی آمدن چترال کے سیلاب متاثرین کی امداد اور انکی ویلفیئر کیلئے استعمال کی جائے گی۔ سوات ٹورزم اینڈ ٹریڈ فیسٹول جو کہ ہر سال موسم گرما میں بڑے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس سال بھی وادی کالام (Ushu گراونڈ ) اور مہوڈنڈ جھیل کے کنارے بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ فیسٹول کا مقصد سوات میں پاک فوج ،سوات کی عوام اور سول انتظامیہ کی کاوشوں سے قائم شدہ پائیدار امن سے آگاہی، وادی سوات میں سیاحت کو فروغ دینا۔اور سوات میں Socio-eco activities بڑھا کر یہاں کی عوام کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا۔
686 total views, no views today


