مینگورہ ،سوات میں شہداء کی یاد میں ریلی کا انعقاد، شمعے روشن ،شہداء پولیس کو خراج تحسین ، مینگورہ شہر میں ہنرکدہ تنظیم ، رنگونہ ایونٹ سروسز اور سوات ایڈ ورٹائرزرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہداء پولیس سوات کی یاد میں ریلی منعقد کیا جبکہ اس موقع پر شمعیں بھی روشن کی گئی، ریلی مکانباغ سے نشاط چوک تک نکالی گئی ،
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مراد خان آرٹسٹ ، جاوید اقبال، یسین اکبر، سمیت دیگر نے کہا کہ سوات پولیس نے امن کے قیام کیلئے بڑی خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سوات کا امن بحال کیا،انہوں نے کہا کہ پولیس ہی کی قربانیوں کی بدولت آ ج ہم آزاد فضاؤں میں سانسیں لیں رہے ہیں، اگر وہ جانوں کی نذرانے پیش نہ کرتے تھے تو شائد اج سوات بارود کا ڈھیر ہوتا ، انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے بچوں کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے او ر ان کو اپنے بچے سمجھ نگہداشت کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہر سال یہ دن عقیدت اور جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا۔ رپورٹ: سوات نیوز ڈاٹ کام
553 total views, no views today


