سوات،سوات کے علاقے بنجوٹ میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، طبی کیمپ میںآرمی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے علاوہ سول ڈاکٹر زپر مشتمل ٹیم نے اپنی خدمات انجام دیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی یہ کاؤش سوات سمیت ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی جاری ہے ،ایک روزہ کیمپ کے دوران 874 مریضوں نے میسر طبی سہولیات سے استفادہ کیا،جس میں271مرد،215عورتیں اور 388بچے شامل تھیں، کیمپ میں صبح 9سے شام4 بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاتی رہیں ، ارد گرد کے تمام دیہات کے لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا۔
689 total views, no views today
Comments


