سوات، دی شیڈو تنظیم نے سوات کے غریب طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا، جو طلباء کالجوں میں داخلوں سے محروم ہیں فوری رابطہ کریں بغیر معاوضہ ان کو اچھے پرائیویٹ سکول میں داخلہ دلائیں گے ، ان خیالات کا اظہار دی شیڈو تنظیم کے ارگنائزر شان الہیٰ نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جو طلباء وطالبات غریب ہیں یا جن طلباء کو داخلے نہیں ملے ہیں ان کیلئے دی شیڈو کے زیر اہتمام سکالر شپ دیئے جائیں گے، اور ان کو ایم پی ایس سکول اینڈ کالج میں بغیر معاوضہ داخلے دیئے جائیں گے لہٰذا وہ طا لب علم جو داخلوں سے محروم ہیں اور پڑھنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ ان کا قیمتی سال ضائع نہ ہوں، رابطہ اس نمبر پر کریں03139433103۔
660 total views, no views today
Comments


