مینگورہ، سوات کے مقامی ہوٹل میں حجرہ آرگنائزیشن کے پراجیکٹ ایس آر ایل ایم کے تحت ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن گلکدہ کے صدر شمشیرعلی خا ن میر خانخیل ، تحصیل بار ایسو سی ایشن مٹہ کے جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان، صدر تحصیل بار ایسو سی ایشن کبل سردار خان یوسفزئی ، ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ڈگر بونیر کے نائب صدر ممترم شاہ ، احمد شاہ ڈائریکٹر مسلم لاء کالج سوات نے شرکت کی ، اس کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور وکلاء خواتین حضرات نے بھر پور شرکت کی ، سیمنار کے آغاز میں پراجیکٹ کوارڈی نیٹر ایس آر ایل ایم نے منصوبے کے سرگرمیوں پرتفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کو منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا ، حجرہ آرگنائزیشن ضلع سوات اور بونیر میں عرصہ دو سال سے اس منصوبے پر کام کررہے ہیں ، جس میں گاؤں اور محلے کی سطح پر غریب عوام کو اپنے بنیادی آئینی حقوق سے آگاہ کرنا ، بلا معاوضہ قانونی مشاورت مہیا کرنا اورضرورت مندوں کو مفت قانونی امداد مہیا کرنا ہے ، اس منصوبے کے ذریعے ان اضلاع میں وکالت کی تعلیم کو عام کرنے کیلے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ، اس موقع پرشرکاء نے حجرہ آرگنائزیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا ۔
738 total views, no views today


