سوات، ایٹا کے زیر اہتمام انجنیئرنگ ٹیسٹ جمعرات کو ہوگا، انتظامات کو اخری شکل دیدی گئی، گراسی گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے بہتر انعقاد کیلئے پولیس فورس بھی طلب، ذرائع کے مطابق سوات کے تاریخی گراونڈ گراسی گراؤنڈ میں ایٹا کے زیر اہتمام انجنیئر نگ ٹیسٹ جمعرات کے روز صبح نو بجے شروع ہوگا جو بلا تعطل ایک بجے تک جاری رہے گا، ٹیسٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع سے چھ ہزار سے زائد طلباء وطالبات شرکت کرینگے، اس سلسلے میں بڑے بڑے شامیانے نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ گرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، سیکورٹی کے بہتر انتظامات بھی گئے ہیں ۔
618 total views, no views today
Comments


