مینگورہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بمقام نشاط چوک مینگورہ میں یوم شہدائے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی ملاکنڈ آزاد خان اور ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان ‘ کمشنر سوات اسلم محمود وزیر ‘پروگرام آرگنائزر سجاد باغی‘ پی پی پی رہنما اورنگزیب جانباز ، یوسی سیدو شریف نائب ناظم ڈاکٹر خالد محمود خالد ‘ اے این پی رہنما خواجہ محمد خان ،یوسی قمبر کے ناظم عرفان حیات چٹان ،بازار صدر عبدالرحیم اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب سے ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداؤں کے بال بچ کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سوات کے پائیدار امن میں سوات پولیس کا خون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیاسی وسماجی وعوامی کارکن جو امن کی خاطر شہید ہوچکے ہیں۔ ان کے لواحقین کا بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہےئے۔ انہوں نے شہاد ت کی جام نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور پروگرام آرگنائز کرنے پر تمام ساتھیوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور شہداؤں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر آکسفورڈ پبلک سکول کے طلباء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
364 total views, no views today


