سوات، سوات میں ڈینگی مچھر نے سال کے پہلے دو افراد کو شکار کرلیا ، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شوکت علی سکنہ راجہ اباد، نور باچہ سکنہ امنی شانگلہ کو ہسپتال لائے گئے جہاں پر ان کی ٹیسٹ ہونے کے بعد ان میں مبینہ طور پر ڈینگی بخار کے جراثیم پائے گئے ہیں ، دونوں مریضوں کو سیدو شریف ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کئے گئے ہیں جہاں پر ان کی علاج جاری ہے، محکمہ صحت سوات نے ڈینگی مچھر کی بیماری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محلہ جات میں خصوصی ٹیمیں بھجواد ی ہیں جو وہاں پر گھروں میں فوکنگ سپرے جبکہ پانی سے سیمپل لیں گے ، محکمہ صحت کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے گھروں کے لوگوں کو اگاہ کیا جائے گاتاکہ ڈینگی مچھر کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
814 total views, no views today
Comments


