مینگورہ، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن ازاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں پولیس کے کامیاب کاروائیاں ، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار ، منشیات برآمد کرلی ،ریجنل پولیس افیسر ازاد کی خصوصی ہدایت پر سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر اپر ، دیر لوئر اور چترال میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار کرلئے گئے ، مختلف کاروائیوں کے دوران 62 اشتہاری اور 93مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح مختلف کاروائیوں کے دوران 4کلاشنکوف ، 39پستول ،8 رائفل،16عدد بندوق،781کارتوس 9,چارجرز ، 3.800 کلوگرام بارود،4 عدد خنجر، 33.672گرام چرس ، 35 لیٹرشراب ,اور0.789 گرام ہیروئن وبرامد کرکے مقدمات درج کر دیئے ،ڈی آئی جی ازاد خان نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم 24گھنٹے عوام کے خد مت کے لئے حاضر ہے ، انہوں کہا کہ عوام کی تحفظ کے خاطر اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔
612 total views, no views today


