سوات، حلقہ پی کے اسی مینگورہ میں پی ٹی ائی دوواضح حصوں میں تقسیم،ایک گروپ کی سرپرستی ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم جبکہ دوسری کی ایم پی اے نادیہ شیر خان کررہی ہے،خاتون ایم پی اے نے تمام تر توجہ مینگورہ شہر پر مرکوز کرلی، پارٹی ذرائع کے مطابق نادیہ شیر خان انیوالے الیکشن میں پی کے اسی سے الیکشن لڑنے کی خواہشمند ہے اور اس کیلئے پی ٹی ائی سے انکاری سابقہ کارکنوں کو اکھٹا کررہی ہے،دونوں ایم پی ایز کے درمیان سرد جنگ کیوجہ سے کارکنان بھی پریشانی کا شکارہے ،صوبائی و مرکزی قیادت کی چشم پوشی کیوجہ سے سوات میں پارٹی تقسیم ہورہی ہے،کارکنوں نے چیئرمین عمران خان سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا،عام انتخابات میں سوات کے عوام نے تبدیلی کے امید پر حکمران جماعت پی ٹی ائی پر ووٹوں کی بارش کی تھی مگر یہ امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب سوات میں پارٹی توقعات کے برعکس حصوں میں تقسیم ہوئی،دیگر حلقوں کے طرح پی کے اسی جو سوات میں سب سے زیادہ اہم حلقہ ہے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں،مینگورہ سے تعلق رکھنی والے خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کے درمیان سرد جنگ کیوجہ سے ترقیاتی کام تقریباً نہ ہونے کے برابر جبکہ پارٹی بھی تقسیم ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان آنیوالے الیکشن میں پی کے اسی سے الیکشن لڑنے کی خواہشمند ہے اوراپنی تمام ترتوجہ حلقہ پر مرکوز رکھی ہے اور پارٹی سے بغاوت کرنے والوں کو اکٹھا کررہی ہے ایسی ہی صورتحال پچھلے دنوں پیش ائی جب ایم پی اے نادیہ شیر نے سیدو شریف میں معذروں کی امدادی رقم بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ائی کے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے شخص کے ہاتھوں تقسیم کی ،ایم پی اے کی اس عمل پر مقامی کارکن اگ بگولہ بھی ہوئے او ر باقاعدہ ایم اپی اے نادیہ شیر سے شکوہ کیا جبکہ عرصہ پہلے مینگورہ شہر میں ٹیوب ویل کے افتتاح پر ایم پی اے فضل حکیم اور نادیہ شیر خان کے درمیان بھی تنازع ہوا تھا اور پھر حالات کے نزاکت کو دیکھتے ہوئے مجبوراً پی کے چھیاسی کے ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان ٹیوب ویل کا افتتاح نے کیا تھا،دونوں ایم پی ایز کے درمیان بڑھتے ہوئے سرد جنگ اور فاصلوں کیوجہ سے کارکنوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ،کارکنوں نے پارٹی کے مرکزی وصوبائی قیادت سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
618 total views, no views today


