سوات، سیدوشریف گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں فنڈز کے عدم دستیابی کے باعث 10اگست سے سرکاری علاج بند کرنے کا حکم جاری ،ہسپتال میں سرکاری نوٹس آویزاں ،ہسپتال میں شعبہ حادثات اوٹی ،لیبر روم اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنس کے مریض متاثڑ ہونگے تفصیلات کے مطابق سیدوشریف گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں صوبائی حکومت کے جانب سے سپیشل اینسیشیٹو ایمرجنسی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے 10اگست سے سرکاری طورپر مریضوں کا علاج معالجہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے
ہسپتال زرائع کے مطابق ہسپتال ہرسال صوبائی حکومت صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کو مریضوں کے علاج معالجے کے لئے فنڈز فراہم کرتی ہے جو کہ جون کے مہینے میں جاری کی جاتی ہے تاہم جون کے مہینے کے گزرنے کے باوجو تاحال یہ فنڈز حکومت کے طرف سے مہیا نہیں کئے گئے ہیں اور جو دستیاب فنڈز تھے وہ دس اگست تک ختم ہونگے زرائع کے مطابق فنڈز کے عدم فراہمی سے ہسپتال میں ہارٹ ،اوٹی ،لیبرروم اور کیجولٹی میں مریضو ں کو مفت طبی سہولیات فراہم نہیں کئے جاسکتے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا ۔
359 total views, no views today


