سوات ، یونین کونسل گل کدہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے محمد چلڈرن اکیڈمی سے آغاز کردیا ہے ، اور یہ سلسلہ آگے پھیلائیں گے ان خیالات کا اظہار یوسی گل کدہ کے تحصیل کونسلر زاہد خان نے محمد چلڈرن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یونین کو نسل میں غریب اور نادار بچوں کی تعلیم کیلئے محمدچلڈرن اکیڈمی سے آغاز کردیاہے ، اور یہ سلسلہ آگے یونین کونسل تک پھیلائیں گے افتتاحی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے جبکہ تقریب سے یوسی گل کدہ کے ضلعی کونسلر راحت علی خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقامی لوگوں نے سکول کی افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کی ۔
628 total views, no views today


