مینگورہ، سوات بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ ، ظالمانہ ، طویل کریک ڈاؤن ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، پیسکو کے اہم دفاتر سے رابطہ کرنے پر بے خبر ، منتخب ممبران خاموش ، شہریوں کا این اے 29سمیت دوسرے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق پیسکو کو 100فیصد ریونیو دینے والا ضلع سوات میں جمعہ کے روز بجلی کے طویل کریک ڈ اؤن ، جس کے بارے میں پیسکو کے آفس 118سے رابطہ کیا گیا تو 118نے 9240289سے رابطہ کرنے کو کہا ،
اس پر رابطہ کرنے والوں نے چکدرہ سے رابطہ کرنے کو کہا ، چکدرہ والوں نے آر سی سی سے رابطہ کرنے کی حکم دیا ، ساروں سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ، کہ آپ کے علاقے کے ممبران غائب اور خاموش ہے ، اسی لئے آپ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، سوات سے منتخب اور این اے 29سوات 1سے منتخب ممبر سے علاقے کے لوگوں نے خود مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ، اور جو دوسرے ممبران ہے وہ بھی عوام کو حقوق دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، سوات بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاؤز کرگیا ہے ، جبکہ باقی 6گھنٹوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ، جس کی وجہ سے ہزاروں کے تعداد میں لوگوں کے الیکٹرانک سامنا ضائع ہوجاتے ہیں ، سوات کے لوگوں کے ساتھ یہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ روئے کے خلاف کسی بھی وقت عام لوگ سڑکوں پر نکل سکتے ہیں اور امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ، واضح رہے ملک کے دوسرے ادارے تو بھی بہت ناکام ہے مگر پیسکو بے انتہائی بے شرم ادارہ ہے ۔ در اثناء کانجو سے شمال کے رپورٹر عبداللہ کے مطابق سوات ، کانجو میں بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ 18سے تجا وز کر گیا ، کا روبا ی زند گی مفلو ج ہو کر رہے گئی ،کئی افراد ذہنی مر ض میں مبتلہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ کئی دنو ں سے سوات تحصیل کبل کے علا قہ کانجو اور ملحقہ علا قوں میں غیر علا نیہ لو ڈ شید نگ کا سلسلہ بد ستور جا ری ہے ۔ جس کے وجہ سے کا ربا ری زندگی مفلو ج ہو کر رہے گئی ہے عوام کی دادسی کیلئے کو ئی بھی نما ئندہ مو جودنہیں کہ وہ بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈنگ کے خلا ف آ واز اٹھا سکے ۔ عوا می حلقوں نے کا کہنا ہے کہ بجلی کی اس نا روا لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کر دیا جا ئے تا کہ ہما رے ذہنی دبا ؤ ں میں کچھ کمی آ سکے ۔
325 total views, no views today


