پشاور، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی ڈگری کا معاملہ مزید الجھ گیا، جعلی ڈگری کے معاملے پر صوبائی حکومت اور جامعہ پشاور آمنے سامنے آگئے۔ صوبائی حکومت ایم این اے مراد سعید کو کلین چٹ دلانے کے لیےسرگرم ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رکن اسمبلی مراد سعید کی ڈگری کا معاملہ مزید الجھ گیا۔ جعلی ڈگری اسکینڈل پر خیبر پختونخوا حکومت اور پشاور یونیورسٹی آمنے سامنے آگئے۔
صوبائی حکومت ایم این اے مراد سعید کو کلین چٹ دلانے کے لیے سرگرم ہوگئی، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو ہٹانے کے لیے گورنر کو مراسلہ ارسال کر دیا، مرادسعید کی جعلی ڈگری کی تحقیقات کے لیے قائم تین کمیٹیوں میں سے دو نے ان کے خلاف جبکہ ایک نے حق میں رپورٹ دی۔
ایڈیشنل سیکریٹری قانون کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میک اپ امتحان کے لیے مراد سعید نے کوئی درخواست نہیں دی تھی جبکہ رکن اسمبلی کے لیے چھ سال بعد میک اپ امتحان کا انعقاد کیا گیا جو قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، انکوائری کمیٹی نے مراد سعید سے دوبارہ امتحان لینے کی سفارش کی۔
336 total views, no views today


