خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ بجلی کے خراب ٹرانسفارمر پر سیاست کرنے سے گریز کیا جائے ، تین دن کے اندر اندر بجلی مسائل حل نہ کرنے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے ، منتخب ایم این اے ، ایم پی اے ،ناظمین اور کونسلران بجلی کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، محکمہ واپڈا کو سیاست سے پاک کرکے بجلی کے ترسیل کو یقینی بنا کر عوام کے حالات زار پر رحم کیا جائے ، عزیز خان ،تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ کے سابق تحصیل کونسل کے امیدوار عزیز خان اور جنرل کونسلر عبد الستار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوازہ خیلہ ، برکلے ،چنار بابا، شہید بابا ، جنازگاہ ، تحصیل چوک اور گرد نواح کے علاقوں کے ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہوتے ہیں جس کے وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، بجلی لوڈشیڈنگ اور خراب ٹرانسفار عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے ، خراب ٹرانسفارمر وں کے وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے ، اور کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ خوازہ خیلہ کے مختلف سیاسی پارٹیاں اور منتخب نمائندگان ٹرانسفارمر وں پر اپنے سیاست کے دکان چمکانے میں مصروف ہے ، اور مختلف حیلو ں بہانوں سے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا اپنی ذمہ داری پوری کرکے عوام کے مسائل خود حل کریں نہ کہ عوام کو سیاسی مداریوں کے رحم و کرم پر چھوڑیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا ایک عوامی اور خود مختار ادارہ ہے اس کو سیاست سے پاک کیا جائے، کیونکہ بعض منتخب نمائندے اور پارٹی کارکنان و عہدہ داران محکمہ واپڈا کو ذاتی مقاصد اور ووٹ بینک بنانے کے لئے استعمال کررہے ہیں جو کہ ظلم اورنا انصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خوازہ خیلہ میں ٹرانسفارمر مرمت کرنے کیلئے جو ورکشاپ بنائی ہے وہ بھی ایک دھوکا ہے کیونکہ مذکورہ ورکشاپ بنائے گئے ٹرانسفارمر 24 گھنٹے نہیں چل سکتے ، انہوں نے کہا کہ خوازہ خیلہ بجلی کے مسائل کو تین دن کے اندر اندر ٹھوس حل نہیں نکالا گیا تو خوازہ خیلہ بشام روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام اور منتخب نمائندوں پر ہوگی ۔
764 total views, no views today


