سوات، خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبپاشی محمود خان نے سرکاری افسران کو تنبیہ کی ہے کہ وہ عوام کے خادم بن کر اپنے اپنے محکموں کے ذریعے عوا م کی حقیقی خدمت کو یقینی بنائیں کیونکہ عوام ہی کی خدمت کے لیے انھیں اعلیٰ عہدوں سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں بصورت دیگر سرکاری فرائض میں غفلت اور لاپر واہی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں کی جائے گی وہ پیر کے رو ز ڈی سی آفس سوات میں ضلعی افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعمیری منصوبوں کی باقاعدہ ماہانہ رپورٹ تمام متعلقہ محکموں کے علاوہ انھیں بھی فراہم کریں اور ان منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی بروقت کریں تاکہ وقت اور پیسے کا ضیاع موثر طور پر روکا جا سکے اور عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بروقت سہولیات کی فراہمی کوبھی یقینی بنایا جا سکے۔انھوں نے اس امر پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا کہ ضلع اور تحصیل لیول پر محکموں کے مابین اور محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان رابطے کا شدید فقدان ہے جس کے باعث این جی او ز این او سی کے بغیر بعض محکموں میں کام مکمل کر لیتے ہیں جبکہ وہ منصوبہ پہلے ہی متعلقہ محکمے کے تحت منظور ہو چکا ہوتا ہے اس طرح این جی او اور محکمہ کے منصوبوں کی پیمائش میں بھی زمین وآسمان کا فرق ہوتا ہے جس کے نتیجے میں قوم کی قیمتی دولت ضائع ہو جاتی ہے انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق مکمل کریں این جی اوز کو متعلقہ محکمہ کے این او سی بغیر کام نہ کرنے دیں ،محکمہ سوشل ویلفئیر کے تحت مجوزہ مراکز پر جلد کام شروع کیا جائے ،سپورٹس کامحکمہ یونین کونسل کی سطح پر سامان فوری تقسیم کرے،پراونشل ہائے وے اتھارٹی سڑکوں کی فوری مرمت کو یقینی بنائے ۔انھوں نے ڈسٹرکٹ کونسل کو وارننگ دی کہ وہ چالیس کروڑروپے کی مختلف سکیموں کی سنگ بنیاد کو ایک ہفتہ میں یقینی بنائیں اور ٹھیکیداروں اور مشینری کو ایک ہفتہ میں کام کے آغا ز کے لیے تیار کرے کیونکہ وہ ایک ہفتہ بعد ان تمام سکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے انھوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ خطرناک سکولوں کی عمارتوں کی فہرست بنائیں اور انھیں پیش کریں ۔ڈی ای او زنانہ سوات نے اجلاس کو بتایاکہ سوات میں اب کوئی سکول بند نہیں جبکہ سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے 374اسامیاں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں جن پر جلد ہی تقرریاں ہو جائیں گی اس طرح کل 511خالی اسامیوں کے دوسر ے مرحلے میں بقیہ اسامیاں بھی منظوری کے قریب ہیں اور عنقریب تمام اسامیاں پر ہو جائیں گی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے افسرا نے اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں صوبائی وزیر کو آگا ہ کیا۔
742 total views, no views today


