سوات،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے خلاف کرپشن سکینڈل کے انکشاف کے بعد سوات میں ایک نئے بحث کا آغاز ہوگیا،2002کے الیکشن میں سیاسی میدان میں رونما ہونے والے انجینئر امیر مقام عملی سیاست کے ساتھ ساتھ مختلف اہم پراجیکٹس کے ٹھیکے اثر ورسوخ سے حاصل کرکے پیسہ کما رہے ہیں،لواری ٹنل پراجیکٹ میں غبن انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی انجینئر امیر مقام کے کردار پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں،مختصر عرصہ میں اتنی دولت کس طرح کمائی ان کیلئے کیا طریقے اختیار کئے،
ملک کے اہم مقامات میں شاندار کوٹھیوں کا مالک کیسے بن گیا،الیکشن کے موقع پر ٹرانسفارمروں اور سینکڑوں بنڈل پائپ تقسیم کرنے کیلئے جتنی رقم خرچ ہوئی ان کیلئے کونسے ذرائع استعمال کئے،انجینئر امیر مقام پر ہمیشہ کرپشن کے الزامات لگے رہتے ہیں حال ہی میں انجینئر امیر مقام کے خلاف کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں لواری ٹنل منصوبہ میں انجینئر امیر مقام کے کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف چار عشاریہ چار ملین روپے کا غبن کا انکشاف ہوا ہے اور باقاعدہ طور پر اڈٹ حکام نے موصوف سے رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرانے کی سفارشات کی گئی ہے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انجینئر امیر مقام کے کمپنی نے 2002کے بعد جتنے بھی اہم پراجیکٹس کے ٹھیکے حاصل کئے ہیں ان کی فوری تحقیقات کی جائے۔
404 total views, no views today


