مٹہ ، مٹہ ٹریفک کا المناک حادثہ3افراد جاں بحق جبکہ 18افراد زخمی۔7کی حالت نازک۔حادثہ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بیٹھانے پر گاڑی کا ٹائر پٹنے سے رونما ہوا۔زخمیوں کو احمد ہسپتال سمبٹ اور ذاکر خان شہید ہسپتال پہنچا دی گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے ڈرا ئیور کو گرفتارکر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ راحت کوٹ سے مٹہ آنے والا فلائنگ کوچ نمبرپی ایس کے، جی 462 سواریوں کو لیکرجو ڈرائیورعلی زیب سکنہ کالا کوٹ چل رہا تھا۔
کہ گاؤں درشخیلہ چینالہ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ سواریاں بیٹھانے پر گاڑی کا ٹائر پٹنے سے شدید حادثے کا شکار ہو گیا۔زخمیوں کو احمد ہسپتال سمبٹ اور ذاکر خان ہسپتال مٹہ پہنچادی گئے۔ جس میں موصول اطلاعات کے مطابق دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔جبکہ ایک شخص سیدو شریف ہسپتال لے جاتے ہو ئے راستے میں دم توڑ گیا۔جبکہ 10 افراد شدید زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دی گئے۔ زخمیوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔حادثے میں ایک ہی گھر کے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔جاں بحق ہو نے والے افراد کے نام۔سید رحمان ولد عزیز الرحمن سکنہ گل شاہ،ذاکر حسین ولدحیات گل سکنہ راحت کوٹ،خائستہ محمد ولد خانے سکنہ کالاکوٹ جاں بحق۔زخمیوں کے نام محیب اﷲ ولد خان گل کنڈیکٹر،عزت گل ولد خیراتی گل سکنہ راحت کوٹ،سلطانی روم ولد رحمان الدین دوشگرام،مسماۃ ریاض زوجہ علام زیب سکنہ دوشگرام،گل بر سکنہ راگستون،شیر باز ولد قوت خان سکنہ راحت کوٹ،عبد الجلیل ولد بخت روان سکنہ دوشگرام،شیر زمین ولد سیدا جان سکنہ راگستون،سید لقمان ولد عبدالجبارسکنہ جلالہ ،فرح ناز بچی سکنہ راحت کوٹ،سہیل سکنہ اشاڑے،اُمینہ زوجہ محمد زیب دوشگرام،مسماۃ شاجہان سکنہ راحت کوٹ اور بچی جسکا نام معلوم نہیں شامل ہیں۔
321 total views, no views today


