سوات، مینگورہ شہر کے گیارہ یونین کونسلوں کو ڈینگی کے وباء سے بچا لیا گیا ، خطرہ ٹل گیا ، ہزاروں کی تعداد میں ڈینگی لارواتباہ ، نمونے ہزاروں کی تعداد میں بوتلوں میں بند ، بڑی تباہی سے لوگوں کو محفوظ بنالیا گیا ، واقعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت سوات ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جدوجہد کے نتیجے میں مینگورہ شہر کے گیارہ یونین کونسلوں میں بروقت کاروائی کرکے ہزاروں کی تعداد میں ڈینگی مچھرکے لاروا کو تباہ کردیا گیا نمونے کے طور پر ہزاروں کی تعداد میں بوتلوں میں بند کردیا ہے جوکسی بھی وقت کیمیکل سے تباہ کردےئے جائیں گے اگر بروقت کاروائی نہ کی جاتی تو پہلے کی طرح بہت سے جانیں ضائع ہوجاتے مگر اس دفعہ بروقت کاروائی کرکے مینگورہ شہر کے شہریوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے اس سلسلے میں متعلقہ انسپکٹر انعام اللہ نے سوات نیوز ڈاٹ کام اور روزنامہ شمال سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مینگورہ شہر کے گیارہ یونین کونسلوں میں ہزاروں کی تعداد میں ڈینگی مچھرکے لاروا کو تباہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ کے ٹیم جس میں ملیریا سٹاف ، لیڈی ہیلتھ ورکر ز اور دوسرے متعلقہ حکام جس نے بروقت سپرے کرکے شہریوں کو محفوظ کرلیا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر پانی کے ٹینکوں ، ڈرمز وغیرہ میں جھانک کردیکھےئے کہ اس میں کسی قسم کے مچھر ، کیڑے مکوڑے تو نہیں ہے اگر ہے تو انکو سر ف سے خوب دھو کرصاف کریں اور یہ سلسلہ جاری رکھیں ورنہ اس خطرناک مچھر کے افزائش ہوجاتی ہے اسکی افزائش کو ختم کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر انتہائی ضروری ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈینگی سے تقریباً سینکڑوں کی تعداد میں اموات رونما ہوچکے ہیں اور تقریباً 70ہزار کے قریب اس سے عام شہری متاثر ہوگئے ہیں محکمہ صحت اور انتظامیہ کی بروقت کاروائی کا سب سے بڑا نقصان عوام دشمن دوا ساز یعنی میڈیسن والوں کا ہوا ہے جو یہ کوشش کررہے تھے کہ پہلے کی طرح ڈینگی آجائے اور ہمارے میڈیسن فروخت ہوجائے دوسری طرف لیبارٹریوں کا جن کا بازار خوب چل رہا تھا وہ بھی بروقت کاروائی سے انتہائی پریشان نظرآرہے ہیں ۔
554 total views, no views today


