بریکوٹ ، جشن آزادی کے دن ہمارے قوم کے لئے ایک اہم دن ہے اس موقع پر ہمیں خوشی منانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی ضرورت ہے ہمار ا قومی پرچم ہمارے لئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں ہم سب کو 14اگست کے دن قومی پرچم اپنے گھر ، دکانوں پر لگانا چایئے ‘ ان خیالات کا اظہار انصاف یوتھ ونگ تحصیل بریکو ٹ کے جنرل سیکرٹری عزیر اقبال نے علاقے کے عوام ، دکانداروں اور انتظامیہ میں قومی پرچم کے تحفے تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر اے اے سی بریکوٹ فہیم خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے دن ہمارے قوم کے لئے ایک اہم دن ہے اس موقع پر ہمیں خوشی منانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی ضرورت ہے انہوں نے تمام لوگوں میں پیار و محبت کے ساتھ قومی پرچم تقسیم کئے اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کی بقاء اور سلامتی پر آنچ نہیں انے دینگے اور ہم پیار و محبت سے رہینگے ۔
606 total views, no views today


