سوات، جشن آزادی کے دن کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کیلئے انتظامات مکمل ، پرچم کشائی کی تقریب ودودیہ ہال میں صبح اٹھ بجے ہوگی ،پاک فوج، پولیس، سول انتظامیہ اور سکولوں میں تقریبات منعقد کئے جائینگے، پولیس انتظامیہ کے مطابق جشن آزادی کے دن سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، پاک فوج ، سول انتظامیہ اور پولیس کی ایک بڑی تقریب ودودیہ ہال میں صبح اٹھ بجے ہوگی جہاں پر چم کشائی اور سلامی پیش کی جائے گی،سرکاری، نجی سکولوں میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ ضلع کی سب سے بڑی تقریب ودودیہ ہال سیدوشریف میں دن دو بجے کے قریب شروع ہوگی ، جس میں نجی ، سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کے مابین نغموں ، خاکوں اور تقاریر کے مقابلے ہونگے۔اسی طرح کیڈٹ کالج میں بھی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
606 total views, no views today


