بحرین،یوم آذادی کے موقع پر بحرین یوتھ فورم نے گورنمنٹ ہائی سکول بحرین میں جشن آذادی کا پُرجوش تقریب منعقد کیا جس میں ایم ۔پی۔اے سید جعفرشاہ، اسسٹنٹ کمشنر بحرین کامران خان، پاک آرمی کے کپٹن علی،علاقے کے تمام نومنتخب کونسلروں کے علاوہ علاقے کے مشران،اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے کشر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بحرین ہوتھ فورم کے صدر ارشد نے بحرین کے سماجی تنظیم ادارہ برائے تعلیم و ترقی کا معالی تعاون کرنے کیلئے شکریہ ادا کی۔جشن آذادی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کے گورنمنٹ ہائی سکول بحرین کو بہت جلد ہی ہائیر سکنڈری سکول کا درجہ دیا جائے گا اور سوات کوہستان کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے وہ بھر پور کوشش کرینگے یو م آذادی کے اس پُر جوش تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول بحرین، مصطفائی ماڈل سکول، بحرین پبلک سکول اور سوات ایجوکیشن کمپلکس کے طلبہ وطالبات کے درمیان حمد،نعت اور ملی نغموں کا مقابلہ ہوا۔ مقابلوں میں مصطفائی ماڈل سکول کے طلبا اور طالبات نے میدان مار لیا۔اس موقع پر مہمانوں کی جانب سے مقابلوں میں شریک تمام طالب علموں کو بھرپور داد ملی اور انہیں نقد انعامات سے نوازا ۔علاقے کے معززین نے جشن آذادی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہر سال ایسے ہی پُرجوش تقریبات منعقد کر کے وطن عزیز سے محبت کا ثبوت دینگے۔
رپورٹ ۔نمائندہ بحرین مجاہدتوروالی
760 total views, no views today


