سوات،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب یہ ملک امن کا گہوار ہ بن جائیگا، قرنانیوں کی بدولت آج پاکستان کی حالت بدل گئی ہے ہم ثابت کر چکے ہیں کہ تکالیف ،قربانیوں دیکر ہم کھڑے ہوگئے ہیں اور ہمیشہ قائم ہیں گے، کیڈٹ کالج سوات کے طلباء اورانتظامیہ کا شکریہ جنہوں اتنا اچھا پروگرام پیش کیا، ان خیالات کااظہار انہوں نے کیڈٹ کالج سوات میں پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ سوا ت میں مکمل امن قائم ہے اور بغیر کسی خطرے کے پر وقار تقریب کرسکتے ہیں اور یہ تقاریب ائندہ بھی جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ پاکستانی قوم کسی سے پیچھے نہیں،انہوں نے کہا کہ سوات ہو، شمالی علاقے،بلوچستان، پنجاب، یا سندھ ہوں ہمارے لوگون میں صلاحیتوں میں کمی نظر نہیں اتی، انہوں نے کہا کہ ہم میں اتفاق اتحاد قائم رہے تو ملک ترقی پر فوکس کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یہ ملک امن کا گہوارہ بنے گا، انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی کا درس دیتا ہے اور سلامتی کا مطلب امن ہے، انہوں نے کہا کہ امن کے طرف بڑھنے والے ہر قدم کا ساتھ دیں گے، جبکہ اس کیخلاف اٹھنے والے قدم کو روکیں گے، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے امن کیلئے بے بہا قربانیاں دیں ہیں اور اسی وجہ سے اس وادی میں امن کی فضاء قائم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ یہاں پر امن قائم رکھنے کیلئے ایک ساتھ کام کرے، تبھی یہ سکول ، کالج اور یونیورسٹیاں کھلیں رہیں گے، جشن آزادی کے تقریب کے موقع پر کیڈٹ کالج کے کیڈٹس نے پریڈ پیش کیا، جبکہ پی وی ٹی اور جمانسٹک کا شاندار مظاہرہ بھی کیاگیا، کالج ، سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے جن پرحاضرین نے دل کھول کر دا د دی، پرچم کشائی تقریب میں فوجی افسران، سکول، کالج کے طلباء ، اساتذہ ، والدین، امن کمیٹیوں کے ممبران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
772 total views, no views today


