بریکوٹ ، بریکوٹ میں اڑسٹھواں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ‘جشن آزادی کے موقع پر تحصیل بریکوٹ کے مختلف دیہاتی علاقوں کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور جھنڈے لگائے گئے تھے ،بریکوٹ کے عوام نے جوش و جذبے کے ساتھ جشن آزادی کے مختلف ہونے والی تقریبات میں شرکت کی اور تقریبات سے لطف اندوز ہوئے۔ دوسری جانب اے سی بریکوٹ محمد عمیر خان نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن خوشی کا ہے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے اور اس عہد کو تازہ کرنے کا بھی کہ ہم متحد اور یکجان ہو کر ان مقاصد کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے جن کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔
بریکوٹ ، جشن آزادی کے حوالے سے جناح سکول اینڈ کالج بریکوٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔اس تقریب کے مہمان سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی شہزاد خان جبکہ صدر محفل عبدالجلیل خان تھے۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل عبد العزیز خان نے 14اگست 1947 کا پس منظر پیش کیا اور تفصیلی روشنی ڈالی ۔پروگرام کے منتظمین انعام اللہ خان،طارق اقبال تھے جنہوں نے دل کھول کر اس رنگا رنگ پروگرام میں جان ڈالی۔سکول کے طلباء و طالبات نے جذبے سے سروشار اور جوشیلے تقاریر ،نظمیں پیش کی جس نے حاضرین کے دل جیت لئے ،اس خوبصورت تقریب کو تما م طلباء اور اساتذہ نے مل کر رنگین بنایا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناح سکول اینڈ کالج بریکوٹ کے ڈائیریکٹر عبدالجلیل خان نے کہا کہ اب ہم نے اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ہمارا یہ علاقہ صحیح معنوں میں امن کا گہوارا بنے اور ہمارا انے والا نسل ازادی کے ثمرات سے لطف اندوز ہوسکے۔
بریکوٹ،پاکستا ن ہماری شان آن اورجان ہے اس کی بقا اور سلامتی ہم سن پر فرض ہے، ان خیالات کااظہار سوات ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر عمر ڈھیرعزام نے یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں شرکاء سے اپنے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ طلباء جہاں بھی ہو یہ ملک اس کی پہچان ہے ہمیں اس ملک کو روشن رکھنا ہے۔آپ سب تعلیم پر توجہ دیں تعلیم ہی کامیابی کا زریعہ ہے اورآپ کی کامیابی سے ہی یہ ملک روشن ستارے کی طرح چمکے گا، سکول کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے کمپس میں قومی دن کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلوز نظمیں اور خاکے پیش کئے جبکہ اردو اور انگریزی میں تقاریر بھی کی گئیں۔ سکول اور بورڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات کو شیلڈ اور ٹرافیاں دیں ،سکول کے پرنسپل فرید خان نے کہا کہ زندہ وبیدار اقوام اپنے آزادی کے ایام پوجذبے سے مناتی ہیں،۔ہمیں ایک مسلمان اور محب وطن شہری کے حیثیت سے اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے، کالج کے پرنسپل انور زیب نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل پر وطن عزیز کی حفاظت کی عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس کو پورے ایمانداری کیساتھ نبھانا ہماری اولین ذمداری ہے۔آخر میں ملک و ملت کے سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ رپورٹ : عبید فضل سوات نیوز ڈاٹ کام
762 total views, no views today


