مینگورہ، پاک فوج کے کرنل علی یاسرنے کہاہے کہ پاک فوج ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے اور عوام کے تعاؤن سے ملک میں امن واما ن کو برقراررکھا جائے گاجبکہ امن کی فضاء کو خراب کرنے والے عناصر کو سراٹھانے نہیں دیں گے،پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار تھے ،تیار ہیں اورتیار رہیں گے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے حاجی بابا روڈمینگورہ میں چودہ اگست کے حوالے سے اصلاحی کمیٹی امن تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی سرحدات کی حفاظت کیلئے ہر وقت چوکس رہتی ہے اوران کی کوشش ہوتی ہے کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہ آئے اورجو لوگ امن کوخراب کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ان کی کوششوں کو خاک میں ملارہی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاؤن سے امن کو برقراررکھا جائے گا اورہمیں امید ہے کہ ملک کی بقاء اورسلامتی کی خاطرعوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے ،اس موقع پر مذکورہ تنظیم کے ڈویژنل چیئرمین حاجی محمدزبیرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم عہدکرتے ہیں کہ ملکی بقاء اورسلامتی ،امن کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن عناصرکو بدترن شکست سے دوچار کرنے کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اورضرورت پڑنے پر اپنی جانیں قربان کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اورپاکستان کے تحفظ کیلئے ان کابھرپوراندازمیں ساتھ دیں گے،انہوں نے کہاکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے کیونکہ یہ ملک ہوگا تو ہم ہوں گے،انہوں نے کہاکہ 1947میں ٹھیک اسی دن بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک حاصل ہوا یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہرسال اسی دن یعنی چودہ اگست کو آزادی کا جشن منایا جاتاہے جو زندہ قوموں کی نشانی ہے ہم نے 1947سے لے اب تک اپنی آزادی کو برقرارکھ کر خودکو زندہ اورمحب وطن قوم ثابت کردیا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا،اس موقع پر سیدانعام الرحمان،ضلعی کونسلرنثارخان،سابق ڈی ایس پی جہانگیر خان،حاجی ملوک ،فضل احد،شعیب خان ،محمدرحمان اوردیگر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہاکہ پاک فوج مضبوط اورجذبہ خدمت سے سرشارہے ،یہاں پردہشتگردی، زلزلے ،سیلابو ں اوردیگر آفات میں پاک فوج نے قوم کا نہ صرف بھرپورساتھ دیا بلکہ قوم کی بھرپوراندازمیں خدمت اورمدد بھی کی ہے ،تقریب کے شرکاء نے آزادی اورقیام امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں،پولیس اہلکاروں اورایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اورعزم ظاہر کیا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ تعاؤن کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
778 total views, no views today


